فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سنگ' بطور مضاف کے ساتھ کسرہ اضافت بڑھا کر عربی سے اسم ظرف مکاں 'مزار' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٥٤ء کو "دیوانِ ذوق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - سنگِ لحد، قبر کے سرہانے کا کتبہ جو عموماً سنگِ مرمر کا ہوتا ہے۔
"ہندوستان میں کسی شاہی مقبرے میں سنگِ مرمر کہیں اس طرح زیرِ سما کُھلا ہوا رہنے نہیں دیا گیا ہے . گنبد کی بنیاد معلوم ہوتا ہے۔"
( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر (ترجمہ)، ١٤٩ )