دور و نزدیک

( دُور و نَزْدِیک )
{ دُو + رو (و مجہول) + نَز + دِیک }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ اسمائے صفت 'دور' اور نزدیک کو حرف عطف 'و' سے ملایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ مجازا ]  چاروں طرف، ہر جگہ۔
"اب ویرانی و بربادی میں مشہور دور و نزدیک ہے۔"      ( ١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ٤ )