سند یافتہ

( سَنَد یافْتَہ )
{ سَنَد + یاف + تَہ }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم 'سند' کے ساتھ فارسی مصدر 'یافتن' سے حالیہ تمام 'یافتہ' بطور صفت ملنے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٤٠ء کو "الف لیلہ و لیلہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ شخص جس کے پاس کسی مطلوبہ استعداد کا باضابطہ تصدیق نامہ یا سرٹیفکیٹ ہو، مستند، (اتائی کی ضد)۔
"بھلا یہ کہاں مناسب ہے کہ فن کے سند یافتہ ماہر تو وہ ہوں اور ان کے فن کی اصطلاح سازی کا سہرا ایک حقیر اردو دان کے سر ہو۔"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور، فروری، ١١ )
  • مُسْتَند
  • اِجازَت یافْتَہ
  • Holding a deed
  • or grant
  • or certificate;  chartered;  certificated;  accredited