سنسکرت الاصل لفظ 'شرنٹر' سے ماخوذ فعل 'سننا' سے متعدی المتعدی 'سنوانا' کا اردو قاعدے کے تحت حاصل مصدر 'سنوائی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "چٹکیاں اور گدگدیاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔