سنوانا

( سُنْوانا )
{ سُن + وا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


شرنٹر  سُنْنا  سُنْوانا

سنسکرت الاصل لفظ 'شرنٹر' سے ماخوذ 'سن' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' بڑھانے سے حاصل 'سننا' سے متعدی 'سنانا' سے اردو قاعدے کے تحت متعدی المتعدی 'سنوانا' اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - دوسرے کے ذریعے یا دوسرے کی زبانی سُنانی، بیان دلوانا، گوش گزار کروانا۔
"مدعیہ کی طرف کے کونسلی نے یکے بعد دیگرے اپنے گواہوں کو سنوانا شروع کیا۔"      ( سوانح عمری مولانا آزاد، ١٥٦ )