فعل متعدی
١ - کانوں سے کسی آواز کو معلوم و محسوس کرنا۔
بچے نیند میں غافل ہو گئے لوری سنتے سنتے سو گئے
( ١٩٢١ء، مطلع انوار، ٩٤ )
٢ - بُرا بھلا سننا۔ طعن و طنز سہنا۔
کیا سنے میری فرشتوں کے نہیں لیتا سلام خوبروؤں نے بگاڑی ہے یہ عادت دل کی
( ١٨٩٧ء، خانۂ خمار، ٩٤ )
٣ - توجہ دینا، دھیان دینا، کان دھرنا، سمجھ لینا۔
"وہ اپنی ہی رٹ لگائے جائیں گے کسی کی سنیں گے نہیں۔"
( ١٩٣٣ء، میرے بہترین افسانے، ٢٧ )
٤ - مقدمے کی سماعت کرنا۔ (نوراللغات)
٥ - گانا یا شعر سننا۔
شاگرد ہوئے ہیں ہم بھی اس کے کچھ ہم کو کچھ اس کو چل کے سنیے
( ١٨٨٧ء، اختر (واجد علی شاہ)، نوراللغات، ٢٩٩:٣ )