سنگین[2]

( سَنْگِین[2] )
{ سَن (ن مغنونہ) + گِین }
( سنسکرت )

تفصیلات


سَنْگ  سَنْگِین

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'سنگ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ین' بطور لاحقہ نسبت ملنے سے 'سنگین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سَنْگِینیں [سَن (ن غنہ) + گی + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : سَنْگِینوں [سَن (ن غنہ) + گی + نوں (و مجہول)]
١ - ایک نوکدار چھری سے مشابہ ہتھیار جو بندوق کی نالی کے آگے چڑھایا جاتا ہے۔
 سلاخوں کے پیچھے سنگینوں کی جھنکار پہ چھا جاتے ہیں      ( ١٩٨٤ء، طوق و دار کا موسم، ٢٤ )
  • A Bayonet