سوئے اتفاق

( سُوئے اِتِّفاق )
{ سُو + اے + اِت + تِفاق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکبِ اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'سو' بطور مضاف کے ساتھ 'ے' بطور حرفِ اضافت بڑھا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'اتفاق' بطور مضاف الیہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٩ء کو "نگار، کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ناموافق صورت حال، وقت کی عدم مطابقت، زمانے کی ناہنجاری، وقت کی ستم ظریفی۔
"سوئے اتفاق سے ان خطوط کی شہادت اس قدر ناکافی ہے کہ جب غور سے اس کا مطالعہ کیا جائے تو اس کی حقیقت ایک الزام سے زیادہ نہیں رہتی۔"      ( ١٩٨٩ء، نگار، کراچی، اپریل، ٥٧ )