سو[2]

( سُو[2] )
{ سُو }
( عربی )

تفصیلات


سوء  سُو

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٤ء کو "مقدمۂ ابن خلدون" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بدی، خرابی، بُرائی۔
"بڑی تبدیلی کا وقت آجاتا ہے۔ تو پھر سوءِ مزاجی اور نااتفاقی اور انواع و اقسام کے جھگڑے برپا ہونے لگتے ہیں۔"      ( ١٩٢٣ء، عصائے پیری، ١٠٢ )