بسہولت

( بَسُہُولَت )
{ بَسُہُو + لَت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سہولت' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بسہولت' مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ملتا ہے۔ ١٩١٢ء میں "تفریح الاحرار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آسانی کے ساتھ، بغیر کسی دشواری کے۔
"بسہولت و آسانی ہر ایک امر طے ہو۔"      ( ١٩١٢ء، تفریح الاحرار، ٢٣٧ )