دوران خون

( دَورانِ خُون )
{ دَو (و لین) + را + نے + خُون }

تفصیلات


یہ مرکب اضافی ہے۔ عربی سے مشتق اسم 'دوران' بطور مضاف کے ساتھ فارسی زبان سے اسم جامد 'خون' بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٣٢ء کو "مشرقی مغربی کھانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جسم میں خون کی گردش۔
"دوران خون (Blod Circulation) دل کے تمام خانے یکے بعد دیگرے سکڑتے اور پھیلتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانیات، ١٢٣:٢ )