دوران حیات

( دَورانِ حَیات )
{ دَو (و لین) + را + نے + حَیات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی سے اسم مشتق 'دوران' بطور مضاف کے ساتھ 'حیات' بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ اردو میں ١٩٢٦ء کو "روح رواں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - عرصۂ زندگی، مدت عمر۔
 کرتا ہوں کچھ ایسی سعی امکان حیات گویا بس میں ہے میرے دوران حیات      ( ١٩٢٦ء، روح رواں، ١٣٥ )