دہائی

( دَہائی )
{ دَہا + ای }
( فارسی )

تفصیلات


دَہ  دَہائی

فارسی زبان سے اسم صفت عددی 'دہ' کے ساتھ 'ائی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٥٢ء کو "اصول علم حساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : دَہائِیاں [دَہا + ای + یاں]
جمع غیر ندائی   : دَہائِیوں [دَہا + اِیوں (و مجہول)]
١ - دس، دس کا عدد۔
"سپاہیوں کی تقسیم دہائیوں میں ہوا کرتی تھی سب سے چھوٹی فوجی جماعت دس سپاہیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔"      ( ١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ٢٨ )
٢ - ضرب میں دس کا مقام۔
 اس ریاضت پہ بھی ہو جائے کہیں خاطر جمع فکر تقسیم ایکائی نہ دہائی ہوتی      ( ١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، انتخاب فتنہ، ١٤٣ )
٣ - دس سال کا عرصہ۔
"١٩٦٠ء کی دہائی واقعی امریکی دہائی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٩٧ )