دہشت انگیز

( دَہْشَت اَنْگیز )
{ دَہ + شَت + اَن (ن غنہ) + گیز (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دہشت' کے ساتھ فارسی مصدر 'انگیختن' سے فعل امر 'انگیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں ١٩٤٩ء کو "آثار ابوالکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ڈراؤنا، خوفناک، بھیانک، ہولناک۔
"اس سے پہلے چند سال ایسے بھی گزر چکے تھے جب مولانا کے جذبات کا ربط بنگال کے دہشت انگیزوں سے قائم ہونے لگا تھا۔"      ( ١٩٤٩ء، آثار ابوالکلام، ٣٠ )
  • horrible
  • terrible
  • hideous
  • terrifying
  • alarming;  intimidating