دہشت زدہ

( دَہْشَت زَدَہ )
{ دَہ + شَت + زَدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دہشت' کے ساتھ فارسی مصدر 'زدن' سے حالیہ تمام 'زدہ' بطور لاحقۂ صفت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٨٣ء کو "جاپانی لوک کتھائیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ڈرا ہوا، سہما ہوا، خوف زدہ۔
"وہ کچھ دیر تک دہشت زدہ وہیں کھڑا رہا۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ٢٥ )
  • terror-stricken
  • panic-struck
  • terrified
  • frightened
  • alarmed scared