دہشت پسندانہ

( دَہْشَت پَسَنْدانَہ )
{ دَہ + شَت + پَسَن + دا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد 'دہشت' کے ساتھ 'پسندیدن' مصدر سے فعل امر 'پسند' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر آخر پر 'انہ' بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - خوف ہراس لیے ہوئے۔
"او اے ایس (OAS) کے دہشت پسندانہ اقدامات جاری رہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٤:٣ )