فعل متعدی
١ - آگ کا بھڑکنا، روشن ہونا، جلنا۔
"گرم دہکتے تندور میں اس نے لوہے کی سلاخیں ڈال دیں۔"
( ١٩٨١ء، قطب نما، ٨٠ )
٢ - تپنا، گرم ہونا۔
دہکتے صحرا میں دھوپ کھا کر شفق کی رنگت اتر چکی ہے
( ١٩٧٠ء، مصطفٰی زیدی، کلیات، ٩٧ )
٣ - [ مجازا ] سرخی دوڑنا۔
"پت جھڑ کے بعد بوگن ولیا پھر انگارے کی طرح دہک رہی ہے۔"
( ١٩٦٢ء، خاکم بدہن، ٥٩ )
٤ - چمکنا۔
"کالا جسم پرانے زیور کی مانند دہکتا۔"
( ١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٥٧ )
٥ - جلنا۔
کس نورِ مجسم سے اضداد ہوئے ظاہر اسلام چمکتا ہے اور کفر دہکتا ہے
( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صیحفۂ ولا، ٢٥٣ )
٦ - (بدن کا) گرم ہونا، جلنا۔
دہک رہا ہو تب غم سے جسکا جسم تمام نفس سے جس کے ہو سرد آفتاب روز معاد
( ١٩٠٨ء، صحیفۂ ولا، ١٧٨ )
٧ - زور کی آواز نکالنا، صداؤں کی بازگشت سے گرمی پیدا ہونا۔
"جنگلوں میں بڑے بڑے . درختوں کا مہیب صورت سے استادہ ہونا، ان کے اوپر اور نیچے موٹی مہین بیلوں کا پھیلا ہونا ان میں خوفناک درندوں کا دہکنا اور غرانا ریگستان میں ریگ کے تودوں کا ادھر سے ادھر ہو جانا . یہ اور اسی قسم کی ہزار ہا باتیں جنھیں ہم اپنے خواصوں کے ذریعے سے محسوس کرتے ہیں۔"
( ١٩٠٩ء، تاریخ تمدن (ترجمہ)، ١٢٤ )
٨ - افسوس کرنا، پشیمان ہونا؛ تباہ ہونا۔ (جامع اللغات)
٩ - [ مجازا ] غصہ سے گفتگو کرنا، تیہے میں بھرنا۔
"عیدو نے دیکھا کہ خاتون انگیٹھی سی دہک رہی ہے۔"
( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٦٩ )