علی علی

( عَلی عَلی )
{ عَلی + عَلی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علی' کی تکرار سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٢٧ء کو "ہدایت المومنین (اولاد حسن قنوجی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - کلمۂ استمداد، جس سے مراد ہے یاعلی مدد کر، تو مشکل کشا ہے، ایک نعرہ جو جہاد یا حملہ کرتے وقت یا اکھاڑے میں آلات حرب و ضرب اٹھاتے یا مقابل ہوتے وقت یا علم اٹھاتے وقت لگایا جاتا ہے؛ فقرا اور قلندروں کا نعرہ۔
"دفعہ دین دین اور علی علی کا غل سن پڑا اور ایک منٹ بھی نہیں گزرنے پایا تھا کہ شہر کی بازاری خلقت بنگلے میں ٹوٹ پڑی۔"      ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٢١ )