علمی

( عِلْمی )
{ عِل + می }
( عربی )

تفصیلات


علم  عِلْم  عِلْمی

عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر 'علمی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "اسفار اربعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - علم سے متعلق، علم سے منسوب، علم کا۔
"وہ علمی خلا کسی حد تک پُر ہو جائے جو روز بروز وسیع ہوتا جارہا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤ )
  • scientific;  literary;  doctrinal;  theoretical