علم نحو

( عِلْمِ نَحْو )
{ عِل + مے + نَحْو (کسرہ مجہول ن) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی میں سے 'نحو' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - علم نحو وہ علم ہے، جو کلمات کے اعراب، ان کی صحیح املا و استعمال اور پڑھنے کے قواعد و ضوابط سے بحث کرتا ہے۔
"علمائے علوم لسان و انشاء ادب یا آداب کی ذیل میں ان علموں کو شمار کرتے ہیں، علمِ لغت . علم نحو، علم معانی، علمِ عروض۔"      ( ١٩١٩ء، منشورات کیفی، ٩٨ )