علم معانی

( عِلْمِ مَعانی )
{ عِل + مے + مَعا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم 'معنی' کی جمع 'معانی' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علم جس سے الفاظ کا صحیح موقع استعمال اور معنوں کا درست و موزوں ہونا معلوم ہوتا ہے۔
"شہزادہ چند سال میں علم معانی، منطق، بیان . پھیکتی اور تفنگ اندازی میں ماہر ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٨٦٢:٢ )