علم قرات

( عِلْمِ قِرات )
{ عِل + مے + قِر + اَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم 'قرات' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "شعرالعجم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - علم تجوید، قرآن مجید کی تلاوت میں حروف کو ان کے صحیح مخرج سے ادا کرنے کا علم، علم قرات۔
"علم قرات میں الف حروف مجہورہ میں سے ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٢٣:٣ )