علم صحت الابدان

( عِلْمِ صَحَّتُ الْاَبْدان )
{ عِل + مے + صَح (فتحہ مجہول ص) + حَتُل (ا غیر ملفوظ) + اَب + دان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'صحت' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'بدن' کی جمع ابدان' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٥٩ء کو "برنی (سید حسن)، مقالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حفظان صحت کا علم، بدن کو درست رکھنے کا علم، اُصول حفظان صحت۔
"علم صحت الابدان، جس سے تندرست رہنا سیکھتے ہیں۔"      ( ١٩٥٩ء، برنی (سید حسن)، مقالات، ٥٥ )