علم رسم الخط

( عِلْمِ رَسْمُ الْخَط )
{ عِل + مے + رَس + مُل (ا غیر ملفوظ) + خَط }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'رسم الخط' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٤ء کو "منشورات کیفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علم جس میں کسی رسم الخط یا کئی رسم الخط کے اصول و قواعد سے بحث کی جائے۔
"علمائے لسان و انشاء ادب یا آداب کے ذیل میں ان علموں کو شمار کرتے ہیں، علم لغت . علم قافیہ، رسم الخط۔"      ( ١٩٣٤ء، منشورات کیفی، ٩٨ )