ذاتی صفات

( ذاتی صِفات )
{ ذا + تی + صِفات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسمِ صفت 'ذاتی' کے ساتھ اسی زبان سے اسم مشتق 'صفت' کی جمع 'صفات' ملانے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩١٤ء کو "اردو قواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - اصلی یا حقیقی صفات جو کسی کی ذات میں طبعاً موجود ہیں۔
"اور نہ اس کے ان ذاتی صفات کی طرف نقائص کا انتساب ہوتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، اسفار اربعہ، ١، ١٦١٧:٢ )
٢ - [ قواعد ]  صفت کی وہ قسم جس سے کسی چیز کی اندرونی حالت یا خصوصیت ظاہر ہو، جیسے دانا، بینا، شریف وغیرہ۔
"فارسی عربی ذاتی صفات بھی اردو میں کثرت سے مستعمل ہیں۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، ٩٣ )