عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'یقین' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - کسی امر یا کسی شے کا اس کی کیفیت اور ماہیت کے ساتھ دیکھے بغیر یقین سے جاننا، یقین کی تین قسموں میں سے پہلی قسم (دوسری دو قسمیں عین الیقین اور حق الیقین ہیں)۔
"سلیم کا معاملہ جو شروع میں علم الیقین کا نہ تھا آخر میں عین الیقین کا ہو گیا تھا۔"
( ١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٩١ )