علم الہجا

( عِلْمُ الْہِجّا )
{ عِل + مُل (ا غیر ملفوظ) + ہِج + جا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'ہجا' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "نگار (سالنامہ)، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علم جس میں کسی زبان کے حروف و صوت، حروف کے ناموں اور ان کے مخارج کی بحث کی جائے۔
"زبان کی بیسوا آوازوں سے گرامر میں بحث کی جاتی ہے اسے علم الہجا کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٥٨ )