علم اللغت

( عِلْمُ اللُّغَت )
{ عِل + مُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لُغَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'لغت' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "نگار (سالنامہ)، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لغت کا علم، وہ علم جس میں تالیف و تدوین لغت سے بحث کی جائے نیز علم اللسان۔ (انگریزی: Lexicography)
"قدیم زمانے میں لسانیات کو گرامر (حرف و نحو) یا علم اللغات یعنی علم اللسان کہا جاتا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٥٨ )