علم الفقہ

( عِلْمُ الْفِقَہ )
{ عِل + مُل (ا، ل غیر ملفوظ) + فِقَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'فقہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٨ء کو "حیرت دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فقہ کا علم، وہ علم جس میں فقہی یا شرعی مسائل سے بحث کی جاتی ہے، مذہبی مسائل کا علم۔
"اسلامی شریعت کے دو عام حصے یہ ہیں علم الکلام اور علم الفقہ۔"      ( ١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، حیات طیبہ، ٢١٥ )