علم الشعر

( عِلْمُ الشِّعْر )
{ عِل + مُش (ا، ل غیر ملفوظ) + شِعْر (کسرہ ش مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'شعر' لگا کر مرکب 'علم الشعر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو "مباحث" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شعر کا علم، وہ علم جس میں شاعری اور اس کی اصناف کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔
"وہ ایک وقت میں علم الشعر کو بیان کرسکتی ہے، اور دوسرے وقت میں وہی زبان فلسفے کی زبان بھی بن سکتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٢ )