علم الحیوان

( عِلْمُ الْحَیوان )
{ عِل + مُل (ا غیر ملفوظ) + حَے (ی لین) + وان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'حیوان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "سفر نامۂ روم و مصرو شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علم جس میں حیوانات کی ساخت، اصناف، رہن سہن اور عادات وغیرہ کو بیان کیا جاتا ہے، حیوانی زندگی کا علم، حیوانیات۔ (انگریزی : Zoology)
"ماہرین علم الحیوان نے ایل کے . حالات لکھے ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٤٧:٣ )
  • zoology