عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'نسب' کی جمع 'انساب' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - انسان کے قبیلوں، خاندان، نسلوں اور صحت نسب کا علم، وہ علم جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے جو ماضی میں (خصوصاً) انسان کی جسمانی خصوصیات جغرافیائی تقسیم زبان اور رسم و رواج وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، انسانی نسلوں کا علم۔
"قراۃ العین کو علم الانساب سے گہری دلچسپی ہے۔"
( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، جولائی، ٣٠ )