عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اقتصاد' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "علم الاقتصاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - علم انسانی کے اس خاص حصے کا نام جس کا موضوع دولت ہے اور جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ دولت کی پیدائش، تقسیم، تبادلے اور استعمال کے اصول و طریق کیا کیا ہیں، معاشیات، اقتصادیات (انگریزی: Economics)۔
"انہوں نے علم الاقتصاد پر ایک کتاب نہیں لکھی تھی۔"
( ١٩٨١ء، زوایۂ نظر، ٢٢٩ )