علم الاصوات

( عِلْمُ الْاَصْوات )
{ عِل + مُل (ا غیر ملفوظ) + اَص + وات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اس 'علم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'صوت' کی جمع 'اصوات' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "کاشف الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - علم لسانیات کی ایک شاخ، وہ علم جس میں بسیط آوازوں اور سماعت کے متعلق تشریحی، تاریخی اور تقابلی بحث کی جاتی ہے۔
"لسانیات کے شعبہ علم الاصوات (صوتیات) میں بسیط آوازوں سے بڑی جامع، عمیق اور عام طور سے تین طرف سے بحث ہوتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ١٥٩ )