علم اخلاق

( عِلْمِ اَخْلاق )
{ عِل + مے + اَخ + لاق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم 'خلق' کی جمع 'اخلاق' لگانے سے مرکب 'علم اخلاق' بنا۔ اردو میں بطور استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ علم جو انسان کے عادات و اطوار، علم مجلس یا آداب معاشرت سے بحث کرے، علم الاخلاق۔
"سنائی کی حدیقۃ الحقیقۃ کی طرح یہ بھی علم اخلاق کے بہت سے مسائل سے بحث کرتی ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥١٥:٣ )
  • moral philosophy
  • ethics.