عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم 'حکم' کی جمع 'احکام' لگانے سے مرکب 'علم احکام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو "تفسیر القرآن الحیکم، مولانا شبیر احمد عثمانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ علم جو آسمانی کتابوں کے ضوابط و احکام پر مبنی ہو، وہ علم جو فقہ یا سنت کے اصولوں یا قواعد سے بحث کرے، شریعت، دینیات، علم الاحکام۔
"علمِ توحید و صفات اور علم احکام بھی باہم ایسے مربوط ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے علت اور علامت ہے۔"
( ١٩٣٢ء، تفسیر القرآن الحکیم، مولانا شبیر احمد عثمانی، ٧٠ )