استحصال

( اِسْتِحْصال )
{ اِس + تِح (کسرہ ت مجہول) + صال }
( عربی )

تفصیلات


حصل  حَصْل  اِسْتِحْصال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٥ء کو "نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - حصول، حاصل کرنا۔
"بعض اوقات استحصال ممالک کی تکمیل مصالحت سے ہوئی ہے۔"      ( ١٩٠٤ء، آئین قیصری، ١٦ )
٢ - [ معاشیات ]  حصہ داری کے کام میں دوسرے کا حصّہ ہتھیانا، ناجائز فائدہ اٹھانا، (انگریزی) اکسپلائیٹیشن (Exploitation)
"جب لارڈ ولزلی گورنر جنرل ہوا تو ملک میں برطانوی استحصال و احتکار جڑ پکڑ چکا تھا۔"      ( ١٩٧٤ء، غالب شخص اور شاعر، ٢٦ )
  • exploitation