علامتی زبان

( عَلامَتی زُبان )
{ عَلا + مَتی + زُبان }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'علامتی' کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'زبان' لگانے سے مرکب 'علامتی زبان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "صحیفہ، لاہور، جنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ادب ]  اشاروں، کنایوں کا اسلوب۔
"غزل علامتی زبان میں لکھی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ٥٥ )