علامتی افسانہ

( عَلامَتی اَفْسانَہ )
{ عَلا + مَتی + اَف + سا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق سے ماخوذ اسم 'علامتی' کے ساتھ فارسی اسم 'افسانہ' لگانے سے مرکب 'علامتی افسانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ ادب ]  وہ کہانی جس کے کردار، واقعات اور مقامات وغیرہ دوہری معنویت کے حامل ہوں یعنی کہانی اس قابل ہو کہ معانی کی دوسطحوں پر ایک بامعنی اور مربوط کہانی معلوم ہو، معانی کی ایک سطح قاہری ہوتی ہے جسے ہر قاری سمجھ سکتا ہے اور دوسری وہ جو علامات کی توجیہ و تاویل سے وجود میں آتی ہے اور معانی کی یہی سطح ہے جو مقصود ہوتی ہے۔
"اکثر علامتی افسانے . ابلاغ میں ناکام ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف و تنقیدی اصطلاحات، ١٢٥ )