علامت وقف

( عَلامَتِ وَقْف )
{ عَلا + مَتے + وَقْف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علامت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم 'وقف' لگانے سے مرکب 'علامت وقف' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "اصطلاحاتِ پیشہ وراں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ محرری ]  تحریر میں دو جملوں یا کلام کے درمیان تھوڑے ٹھہراؤ کا نشان جس کے لیے مختلف علامات مقرر ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 207:4)