علامت مفعول

( عَلامَتِ مَفْعُول )
{ عَلا + مَتے + مَف + عُول }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علامت' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم 'مفعول' لگانے سے مرکب 'علامت مفعول' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ حرف (کو) جو بطور علامت مفعول آتا ہے۔
"یہ خیال رہے کہ یہاں "پر" اور "سے" علامت مفعول ہیں۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، عبدالحق، ٢١١ )