علاوہ بریں

( عِلاوَہ بَرِیں )
{ عِلا + وہ + بَرِیں }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علاوہ' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'بریں' لگانے سے مرکب 'علاوہ بریں' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٩ء کو "خطبات گارساں دتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - مزید یہ کہ، مزید برآں، اس کے علاوہ۔
"علاوہ بریں ایک اور نقصان یہ ہوتا ہے کہ موسیقار کی تخلیقی صلاحیتیں مرجھا کر رہ جاتی ہیں۔"      ( ١٩٧٤ء، تاریخ اور کائنات، ٥٧٢ )
  • in addition to this;  moreover;  independently of this;  notwithstanding that.