علاوہ ازیں

( عِلاوَہ اَزِیں )
{ عِلا + وَہ + اَزِیں }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علاوہ' کے بعد فارسی سے ماخوذ متعلق فعل 'ازیں' (از + یں) لگا کر مرکب 'علاوہ ازیں' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٤ء کو "روایت اور فن" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اس کے ماسوا، مزید برآں۔
"علاوہ ازیں نئی نئی اصناف کے ساتھ ذہن کا تعارف ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٢٣ )