علاج معالجہ

( عِلاج مُعالَجَہ )
{ عِلاج + مُعا + لَجَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علاج' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'معالجہ' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - طبی علاج، دوا دارو، علاج اور تدبیریں جو مرض کے لیے کی جائیں۔
"میرا وزن بھی گھٹ گیا تھا، میرا علاج معالجہ جاری تھا اور مجھے آرام کی صلاح دی جا رہی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٩٠ )
  • medical treatment