علاج بالمثل

( عِلاج بِالْمِثْل )
{ عِلاج + بِل (ا غیر ملفوظ) + مِثْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'علاج' کے بعد 'ب' بطور حرف جار اور 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے اسم 'مثل' لگا کر مرکب 'علاج بالمثل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "تہذیب الفضائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  ایک طریق علاج کو صحت کی حالت میں جو دوائیں جن امراض کی علامت پیدا کر سکتی ہیں وہی دوائیں ان امراض کی علامت ظاہر ہونے پر مفید اور صحت بخش ہو سکتی ہیں اس طریق علاج میں دواؤں کے قلیل قطرات (عموماً دانہ دار میٹھی گولیوں میں) دیے جاتے ہیں (یہ جرمن ڈاکٹر ہانیمین (1843۔1755) نے 1810ء میں دریافت کیا تھا)، طب تجانسی، ہومیوپیتھی۔
"یہ طریق علاج بالمثل یا بالجنس ہے۔"      ( ١٩٣١ء، فلسفۂ علاج بالمثل، ٤٥ )