عکس بینی

( عَکْس بِینی )
{ عَکْس + بی + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عکس' کے بعد فارسی مصدر 'دیدن' سے صیغہ امر 'بین' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر 'بینی' ملانے سے مرکب عکسِ بینی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو نفسیات کی بنیادیں میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عکس دیکھنا؛ (مجازاً) مشاہدے کے تاثر کا اظہار۔
"وہ تجربے کی عکس بینی (متواتر متغیر ہونے والی نوعیت کی تصویر کشی) واقعی الفاظ و افکار میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٤٨ )