عکس بندی

( عَکْس بَنْدی )
{ عَکْس + بَن + دی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عکس' کے بعد فارسی مصدر 'بستن' سے فعل امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر 'بندی' لگانے سے مرکب 'عکس بندی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٧٨ء کو "آفسٹ لیتھو گرافی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - فلم بنانا، فوٹو لینا، تصویر اتارنا۔
"کیمرے اور اضافی آلات بھی ایک دوسرے سے بہت اختلاف رکھتے ہیں لیکن جہاں بھی حساس فلم پر عکس بندی کا سوال آتا ہے بنیادی اصول بالکل ایک ہی ہیں۔"      ( ١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١٠٤ )