استثنا

( اِسْتِثْنا )
{ اِس + تِث (کسرہ ت مجہول) + نا }
( عربی )

تفصیلات


ثنی  اِسْتِثْنا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب استفعال مہموز اللام سے مصدر 'اِسْتِثناء' ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل۔ آخر پر 'ء' کی آواز اردو میں نہ آنے کی وجہ سے حذف کر دیا گیا۔ ١٨٤٥ء کو "خلاصۃ الاعمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - کسی زمرے، کلیے یا عام حکم سے(کسی شخص یا شے کو) علیحدہ قرار دینے کی صورت، الگ جاننا الگ رکھنا یا کرنا۔
"اس عام فرمان قضا میں بچے، بوڑھے، مرد و عورت کا کچھ استثنا اور امتیاز نہ تھا۔"      ( ١٩١٥ء، حکومت اورنگ زیب کی اصلی تاریخ، حسن نظامی، ٦ )
  • exception
  • exclusion
  • setting aside
  • distinction;  rejection