ذاتی جوہر

( ذاتی جوہَر )
{ ذا + تی + جو (و مجہول) + ہَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسمِ صفت 'ذاتی' کے ساتھ اِسی زبان سے مشتق 'جوہر' ملانے سے مرکبِ نسبتی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٦٨ء کو "مہذب اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ خوبی جو کسی شخص کی ذات میں طبعاً موجود ہو، سرست اور مزاج میں پیوست خوبی، فطری صلاحیت۔
"گو وہ خاندانی حکماء سے تعلق رکھتے ہیں مگر شاعری حضرت آفتاب کا ذاتی جوہر ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٤١٢:٥ )
  • inborn talent