ذکر جلی

( ذِکْرِ جَلی )
{ ذِک + رے + جَلی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ذکر' کو کسرہ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'جلی' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا (ذکر موصوف اور جلی صفت)۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - [ تصوف ]  زبان یا دل یا سانس سے اللہ کا نام لینا اور کلمہ طیبہ کو پڑھنا؛ بلند آواز سے اللہ کی حمد و ثنا کرنا۔ (مصباح التعرف)
"فقیروں نے ذکر جلی کے بعد اللہ کے سامنے فریاد کی تھی۔"      ( ١٩٦٢ء، حکایات پنجاب (ترجمہ)، ٩٩:١ )